Darul Qaza Aligarhدارالقضاء علی گڑھ


 دارالقضاء علی گڑھ زیرنگرانی آل انڈیامسلم پرسنل لاء بورڈ,اگست 2010میں قائم ہوا.اولین قاضئ شریعت مفتی انظارعالم قاسمی مقررکئے گئے لیکن موصوف صرف ایک ماہ کے بعدمستعفی ہوکر امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ چلے گئےفی الحال امارت شرعیہ میں نائب قاضی کے فرائض انجام دے رہے ہیں .ان کی جگہ ڈاکٹرمفتی محمدعامرالصمدانی  قاضئ شریعت کے منصب پرفائز کئے گئے اورتادم تحریربرسرکار ہیں.موصوف دارالعلوم دیوبند کے فارغ التحصیل ہیں. وہیں سے افتاء کیا پھرعلی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے عربی ,دینیات میں ایم اے کیا.علی گڑ مسلم یونیورسٹی نے انہیں ان کےمقالہ"مشرقی پنجاب کا عربی زبان وادب میں حصہ تا1947,

 ,ایک تنقیدی مطالعہ"  پر 2001میں پی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض کی .موصوف کی مشہور تصانیف درج ذیل ہیں
١.تذکرہ علماء بوسنیاوہرزیگووینا
۲.کاملان تھانیسر
٣.پیغام قرآن(تفسیر قرآن
۴.کتاب الاستخارہ(عربی
٥.اردوترجمہ گلزار جلالی مصنفہ شیخ جلال الدین تھانیسری 
٦.آناس العیون فی رجال الدین والشعر والفنون :تذکرہ علماء پنجاب وہریانہ 
۷.استخارہ اور اس کی شرعی حیثیت ,کتاب وسنت کی روشنی میں
۸.سانحۂ کربلا
۹.معالم الفرقان فی تفسیرالقرآن(.عربی
١۰.فقہی اصول وکلیات
١١.احکام ومسائل قربانی
١۲.احکام ومسائل نماز
١٣.مسائل و احکام رمضان المبارک
١۴.تذکرہ علماوشعراء فیروزپورجھرکا

دارالقضاء میں مسلمانوں کے عائلی مسائل شریعت کی روشنی میں حل کئے جاتے ہیں .فسخ وتفریق ,میراث ,وحقیت کے وغیرہ کے تقریبا ۷۰۰ سے زائد معاملات کاتصفیہ اب تک ہوچکاہے.

:اغراض ومقاصد

دارالقضاء کے قیام کامقصدمسلمانوں کے عائیلی  مسائل ومعاملات شریعت کی روشنی میں  حل کرنااور نیز وہ امور جن میں قضاء قاضی شرط ہے ان کاشرعی تصفیہ وفیصلہ کرنا

درج ذیل اسباب کی بناپر زوجین کے درمیان تفریق کے لئے قضاء قاضی شرط ہے1.عدم کفأت یاغیرکفومیں نکاح ہونا.2مہرکے اندرغیرمعمولی کمی3.خیاربلوغ4.شوہرکاحقوق زوجیت ادا نہ کرنا5.شوہرکاوطی پرقادرنہ ہونا.6.شوہرکاجذام,برص یااس جیسے کسی موذی مرض میں مبتلاء ہونا.7شوہرکامجنون ہونا.8.شوہرکامفقودالخبریاغائب ہونا.9.شوہرکاغائب  غیرمفقودالخبرہونا.10شوہرکااستطاعت کے باوجود نفقہ نہ دینا.11.شوہرکاادائیگئ نفقہ سے عاجز ہونا.12شوہرکابیوی کوسخت زدوکوب کرنا.13.زوجین میں شقاق کاپایاجانا.14.مردکااپنی حالت کے بارے میں  عورت کودھوکے میں ڈال کر نکاح کرنا.15.تفریق بسبب حرمت مصاہرت.16.تفریق بسبب فساد نکاح

کتاب الفسخ والتفریق :قاضی عبدالصمد رحمانی,و مجموعۂ قوانین اسلامی مرتبہ آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ)


Comments