Skip to main content

Posts

Featured

Darul Qaza Aligarhدارالقضاء علی گڑھ

 دارالقضاء علی گڑھ زیرنگرانی آل انڈیامسلم پرسنل لاء بورڈ,اگست 2010میں قائم ہوا.اولین قاضئ شریعت مفتی انظارعالم قاسمی مقررکئے گئے لیکن موصوف صرف ایک ماہ کے بعدمستعفی ہوکر امارت شرعیہ پھلواری شریف پٹنہ چلے گئےفی الحال امارت شرعیہ میں نائب قاضی کے فرائض انجام دے رہے ہیں .ان کی جگہ ڈاکٹرمفتی محمدعامرالصمدانی  قاضئ شریعت کے منصب پرفائز کئے گئے اورتادم تحریربرسرکار ہیں.موصوف دارالعلوم دیوبند کے فارغ التحصیل ہیں. وہیں سے افتاء کیا پھرعلی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے عربی ,دینیات میں ایم اے کیا.علی گڑ مسلم یونیورسٹی نے انہیں ان کےمقالہ"مشرقی پنجاب کا عربی زبان وادب میں حصہ تا1947,  ,ایک تنقیدی مطالعہ"  پر 2001میں پی ایچ ڈی کی ڈگری تفویض کی .موصوف کی مشہور تصانیف درج ذیل ہیں ١.تذکرہ علماء بوسنیاوہرزیگووینا ۲.کاملان تھانیسر ٣.پیغام قرآن(تفسیر قرآن ۴.کتاب الاستخارہ(عربی ٥.اردوترجمہ گلزار جلالی مصنفہ شیخ جلال الدین تھانیسری  ٦.آناس العیون فی رجال الدین والشعر والفنون :تذکرہ علماء پنجاب وہریانہ  ۷.استخارہ اور اس کی شرعی حیثیت ,کتاب وسنت کی روشنی میں ۸.سانحۂ کربلا ۹.معالم الفرق...

Latest posts